ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

Sat, 27 May 2017 11:02:47    S.O. News Service

علی گڑھ ،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے ایم یو بورڈ آف سیکنڈری اینڈ سینئر سیکنڈری ایجوکیشن کی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں95.4فیصد طلبأ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ہائی اسکول کے سالانہ امتحان میں1654طلبأ و طالبات شامل ہوئیں جن میں 96.39 فیصد طلبأ اور93.47فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی۔اس امتحان میں ایس ٹی ایس اسکول کے بیس، اے ایم یو سٹی اسکول کے چھ، اے ایم یو گرلس اسکول کی بارہ، اے بی کے گرلس اسکول کی نو، اے بی کے اسکول بوائز کے دو اور سینئر سیکنڈری اسکول کی ایک طالبہ نے10سی جی پی اے حاصل کیا۔10سی جی پی اے حاصل کرنے والے50طلبأ و طالبات میں28طلبأ و 22طالبات شامل ہیں۔ 10سی جی پی اے حاصل کرنے والوں میں ایس ٹی ایس اسکول کے امان احمد خاں،محمد فہیم، شاداب احمد، محمد احمد، کنور ذیشان، پرشانت راجپوت، عبدالمجیم، محمد ثاقب حسن، محمد عاصم صدیقی، محمد وقار احمد، سید علی عاطف، وراٹ شرما، دواکر سنگھ، اتکرش تیواری، ارقم ہاشم صدیقی، احتشام خاں، محمد منظر عالم، مبشر ثاقب، محمد شاہنواز اور محمد ابو ذر کے نام شامل ہیں۔اے ایم یو سٹی اسکول کے10سی جی پی ایم حاصل کرنے والوں میں انوراگ سارسوت، انمول اروڑا، چراغ وارشنی، مانک شرما، راشد ریاض اور سکشم گپتا کے نام شامل ہیں۔اے ایم یو گرلس اسکول کی10سی جی پی ایم حاصل کرنے والی طالبات میں ندا نوشاد، سلونی شرما، عنیق فاطمہ،آشی سنگھل، فارحہ خاں، حلیمہ سعدیہ، مہا پارہ کوثر، نینسی وارشنی، رانیہ، رینو سنگھ، ردیما گوولا اور طوبہ شاہد کے نام شامل ہیں۔اے بی کے گرلس اسکول کی10سی جی پی ایم حاصل کرنے والی طالبات میں سپنا راجپوت، کنشٹھا گپتا، شنایا، زینب انصاری، مہہ لقا ابرار، سلونی گپتا، سمیکشہ چودھری، شوی اور وریشہ نور کے نام شامل ہیں۔اے بی کے اسکول بوائز میں10سی جی پی ایم حاصل کرنے والوں میں ارنب گنگل اور ایان احمد جبکہ سینئر سیکنڈری اسکول گرلس میں10سی جی پی ایم حاصل کرنے والی طالبہ فرحین نشاط ہیں۔


Share: